۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آزادی القدس کانفرنس

حوزہ/ آئی ایس او کراچی کے تحت کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے کہا کہ تحریک آزادی فلسطین کی حمایت  تمام عالم اسلام کی ذمہ داری ہے،اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک نے مظلوم فلسطینیوں کی پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنا مسئلہ فلسطین سے غداری ہے۔ جمعۃ الوداع کو سرکاری سطح پر عالمی یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے اور پارلیمنٹ میں مسئلہ فلسطین کے حق میں قرار داد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی کے لیے عالمی سطح پر مسلم ممالک کو ایک فورم پر کی جمع کرنے کے لیے کوششوں کو تیز کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تحت ہوٹل مہران میں منعقدہ آزادی القدس کانفرنس سے رہنما تحریک انصاف پارلیمانی سیکرٹری آفتاب جہانگیر ، سینیٹر تاج حیدر پی پی پی ، ڈاکٹر فاروق ستار، مرکزی صدر آئی ایس او عارف حسین الجانی ، اے این پی کے رہنما  یونس بونیری، پی ایس پی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسر،  ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ناصر عباس شیرازی، مولانا احمد اقبال ، مولانا امین شہیدی، رہنما ن لیگ اظہر ہمدانی ، عوامی تحریک کے رہنما راؤ کامران، فنکشنل لیگ کے رہنما سلمان فیاض ، بابر جہانگیر سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی فلسطین کی حمایت  تمام عالم اسلام کی ذمہ داری ہے،اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک نے مظلوم فلسطینیوں کی پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنا مسئلہ فلسطین سے غداری ہے۔ جمعۃ الوداع کو سرکاری سطح پر عالمی یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے اور پارلیمنٹ میں مسئلہ فلسطین کے حق میں قرار داد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی کے لیے عالمی سطح پر مسلم ممالک کو ایک فورم پر کی جمع کرنے کے لیے کوششوں کو تیز کرے۔ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین نے آزادی القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ اس وقت انتہائی سنگین دور سے گزر رہا ہے، اس حوالے سے اس حکومتی سطح پر کمیٹی قائم کرنی کرنے کی ضرورت ہے جو مسئلہ فلسطین کے حق میں قرار داد پیش کرے کہ یوم القدس سرکاری طور پر منایا جائے۔ القدس کا مسئلہ کسی ایک مسلک کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ عالم ِ اسلام کا مسئلہ ہے اور ہمیں ایک قدم بھی اس سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔ ناجائز ریاست اسرائیل نے امت ِ مسلمہ کے مقدس ترین مقام یعنی قبلہ اول پر ناجائز قبضہ کر کے وہا ں پر موجود معصوم فلسطینی بھائی بہنوں کے ساتھ جو ظلم و ستم کی داستانیں رقم کی ہیں ان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ اگر عالم ِ اسلام اسرائیل کے خلاف متحد ہوجائے تو کچھ لمحوں میں اسرائیل کا وجود دنیا سے ختم ہو سکتا ہے، مگر افسوس کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں موجود اسلامی ممالک کے نہ کو تالے لگ جاتے ہیں اور ان کی آوازیں سنائی نہیں دیتی، اسرائیل کے اس جرم میں انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی برابر کی شریک ہیں جو اس دہشتگردی کے خلاف آواز بلند نہیں کرتی۔

کانفرنس کے آخر میں شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے اور پارلیمنٹ میں مسئلہ فلسطین کے حق میں قرار داد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی کے لیے عالمی سطح پر مسلم ممالک کو ایک فورم پر جمع کرنے کے لیے کوششوں کو تیز کرے۔ کانفرنس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور و رہنما تحریک انصاف آفتاب جہانگیر، ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار،  آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر حسین شیرازی، شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما علامہ مرزا یوسف حسین، امت واحدہ کے رہنما علامہ امین شہیدی،  جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما قاضی احمد نورانی، فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم،سابق رکن قومی اسمبلی قمر عباس، رہنما ن لیگ اظہر ہمدانی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا احمد اقبال، جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا،سمیت تمام طلبہ تنظیموں کے نمائندہ وفود نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .